عمر ایوب نے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کے عہدے سے استعفیٰ دےدیا

اسلام آباد(بیورورپورٹ)عمر ایوب نے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کے عہدے سے استعفیٰ دےدیا،چیئرمین مرکزی فنانس بورڈ پی ٹی آئی کا عہدہ بھی چھوڑ دیا۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے نام خط تحریر کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہامئی 2023 سے سیکرٹری جنرل کے طور پر خدمات انجام دینا باعث اعزاز رہا، بےحد مشکور ہوں آپ نے مجھ پر اعتماد کیا، پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے خدمات کا موقع دیا گیا۔

عمر ایوب نے کہاشاندار سپورٹ پرشبلی فراز،کورکمیٹی و تنظیمی ممبران کا شکر گزار ہوں،سمجھتا ہوں سیکرٹری جنرل کے عہدے کےساتھ انصاف نہیں کرسکتا،مجھے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے طور پر بھی نامزد کیا گیا، دونوں عہدے پوری توجہ کے متقاضی ہیں، پارٹی ڈھانچے کو منظم کرنے کےلئے سیکرٹری جنرل کا عہدہ کسی اور دیا جائے، کارکن کی حیثیت سے کام کرتا رہوں گا۔