اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کا 9 مئی پر معافی مانگنے سے صاف انکار

لاہور:(اپنے رپورٹر سے) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بھچر نے 9مئی پر معافی مانگنے سے صاف انکار کردیا۔

احمد خان بھچر نے کہااگر قصور وار ہیں تو سزا بھگتنے کےلئے تیار ہیں، بانی پی ٹی آئی نے ملک کو ایک جگہ کھڑا کر دیا،عوام پر ظلم ہوا، 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے،پنجاب سیف سٹی پروگرام پر کہوں گا 9 مئی سے آگے بات نہیں جا رہی، اٹک گئی ،سی سی ٹی وی کیمرے ہوتے تو 9 مئی والا ظلم نہ ہوتا، 9 مئی کے جرم کا اقرار نہیں کرتے تو قصور وار کیوں ہیں۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے کہاذوالفقار بھٹو کا جوڈیشل مرڈر ہوا، لوگوں نے تو پہلے ہی مان لیا تھا، حمود الرحمان کمیشن کو پڑھ لیتے تو کوئی پریشانی نہ ہوتی۔