وزیر آباد :غیر قانونی ایل پی جی گیس ریفلنگ شاپس کیخلاف ایکشن

وزیرآباد:(تحصیل رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد رب نواز چدھڑ کا مختلف علاقوں میں قائم غیر قانونی ایل پی جی گیس ریفلنگ شاپس اور منی پٹرول پمپس کے خلاف ایکشن،ہزاروں روپے جرمانے عائد کیے گئے۔

اسسٹنٹ کمشنر رب نواز چدھڑ نے دیگر عملہ کے ہمراہ ڈسکہ روڈ اور کوٹ خضری میں قائم غیر قانونی گیس ریفلنگ شاپس سیل کردیں اور مجموعی طور پر 35ہزار روپے اور منی پٹرول پمپس مالکان کو مجموعی طور پر20ہزار روپے جرمانہ عائد کیا اور چار منی پٹرول پمپس سیل کردیئے جبکہ گیس ری فلنگ شاپس کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لئے استغاثہ جمع کرادیا۔

اسسٹنٹ کمشنر رب نواز چدھڑ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس خطرناک کاروبار کو جاری رکھنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لاکر سختی سے نپٹا جائے گا اور ایل پی جی گیس ری فلنگ اور منی پٹرول پمپس کا غیر قانونی کاروبار کرنیوالوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی انہوں نے واضح کیا کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں ایل پی جی کا استعمال یا ایل پی جی کی غیر قانونی فلنگ اسٹیشن پر خریدوفروخت پر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی تا کہ کسی بھی قسم کے جانی نقصان سے بچا جاسکے۔غیر قانونی ایل پی جی گیس ری فلنگ کرنیوالوں اور منی پٹرول پمپس کے مالکان کے خلا ف کاروائی پر سیاسی وسماجی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر رب نواز چدھڑ کو خراج تحسین پیش کیا۔