نواز رائیونڈ، عمران بنی گالہ، زرداری بلاول ہاو¿س اور جرنیل 50،50 کروڑ عطیہ کریں، مصطفی کمال


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفی کمال نے ملک میں معاشی ایمرجنسی نافذ کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے کہاہے قرض سے نجات کیلئے نواز رائیونڈ، عمران بنی گالہ، زرداری بلاول ہاوس اور جرنیل 50،50 کروڑ عطیہ کریں۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہابجٹ میں آدھا پیسہ آئی ایم ایف و دیگرملکوں کا ہے، معاشی ایمرجنسی نافذ کی جائے، ملک کا قرضہ اتارنے کیلئے نواز شریف، آصف زرداری، فضل الرحمن پہل کریں، کیا ہی بہتر ہو ملک کا قرضہ اتارنے کیلئے سیاسی رہنما 1000 ارب جمع کرائیں،نواز شریف رائےونڈ محل، عمران خان بنی گالہ اور آصف زرداری بلاول ہاو¿س عطیہ کر دیں،اراکین اسمبلی اپنی تنخواہ کا 25 فیصد ،تمام ریٹائرڈ فوجی افسر، حاضر سروس جرنیل 50، 50 کروڑ عطیہ کریں۔

ایم کیو ایم رہنما نے کہا ایک ہزار ارب اپنے پاس سے جمع کرائیں تو عوام 78 ہزار ارب روپے بھی ادا کر دیں گے، بجٹ کے مطابق ایف بی آر 13 ہزار ارب ٹیکس اکٹھا کرے گا جو منظر نامہ پیش کیا یہ نارمل نہیں غیر معمولی حالات ہیں، پیراسٹامول سے کینسر ختم ہونے والا نہیں، سرجری کی ضرورت ہے،حکومت بجلی ساز کمپنیوں کو ڈالر میں ادائیگیاں کرتی ہے، حکومت بجلی ساز کمپنیوں کےساتھ معاہدوں پر نظر ثانی کرے جو پی ٹی آئی کےساتھ ہو رہا ہے اتنا ہلکا ہاتھ تو کسی جماعت کے ساتھ نہیں رکھا گیا، رانا ثناکی گاڑی میں منشیات رکھی گئی ان کا ایک بھی آدمی لاپتہ نہیں ،ایم کیو ایم کے 900 لوگ لاپتہ ہیں،کراچی پاکستان کو معاشی دلدل سے نکال سکتا ہے،اپنے پاس پیسہ نہیں رکھتے، پورے پاکستان کو بانٹتے ہیں۔