پشاور:(بیورورپورٹ) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے پھر دھمکی دیتے ہوئے کہاہے بدترین لوڈشیڈنگ ناقابل برداشت ہے ایسا نہ ہو عوامی ردعمل بے قابو ہو جائے۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہابجلی سے جڑے مسائل حل کرنے کےلئے صوبائی حکومت وعدے کے مطابق مکمل تعاون کر رہی ہے، افسوس ہے وفاقی حکومت اپنے کیے ہوئے وعدے پورے نہیں کر رہی، پہلی مرتبہ عید الاضحی کے موقع پر بھی صوبے کے بیشتر علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی گئی، لاسز والے علاقوں سے خاطرخواہ ریکوریاں ہونے کے باوجود غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہاناروا لوڈشیڈنگ کی وجہ سے صوبے میں لوگوں کی زندگی اجیرن ہوگئی،عوامی رد عمل سخت سے سخت ہوتا جارہا ہے، لوڈشیڈنگ کےخلاف احتجاج کسی سیاسی جماعت یا صوبائی حکومت نہیں ،عوامی مسئلہ ہے،شہریوںکا رد عمل بے جا نہیں ، لوگوں کو گھروں میں پینے اور مساجد میں وضو کر نے کےلئے پانی نہیں مل رہا،ایسا نہ ہو عوامی رد عمل قابو سے باہر ہو جائے، وفاقی حکومت کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا، صوبے میں لاسز کو ختم کرنے کےلئے بھر پور تعاون کر رہے ہیں
بدترین لوڈشیڈنگ ناقابل برداشت ایسا نہ ہو عوامی ردعمل بے قابو ہو جائے،گنڈا پور کی دھمکی

















