وکلا کا قتل ٹیسٹ کیس ،انصاف ہوتا نظر آئے گا:وزیر قانون

اٹک:(بیورورپورٹ) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کی سائیکالوجیکل سکریننگ کرینگے، وکلا ءکا قتل ٹیسٹ کیس ہے، حکومت فرض سے غافل نہیں ،انصاف ہوتا نظر آئے گا۔

اعظم نذیر تارڑ نے اٹک میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا افسوس ہے ہماری اپنے دوستوں سے دوبارہ ملاقات نہیں ہو سکے گی ، اپنے دوستوں کے کیس میں انصاف ہوتا ہوا نظر آئے گا، اسرار اور ذوالفقار بھائی کے ورثاءکیلئے جو ممکن ہوگا وہ کریں گے،یہ انسداد دہشت گردی کا ٹیکسٹ بک کیس ہے، وکیل کا کام اپنا مقدمہ عدالت کے سامنے رکھنا ہے، مقدمے کے اپنے میرٹ ہوتے ہیں، نتیجہ وہ ملتا ہے جو مقدمے کے میرٹ ہے، بہیمانہ قتل میں کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی، وکلاءکسی بھی معاشرے میں بہت بنیادی طبقہ ہے اور وکلاءکا معاشرے میں بہت اہم کردار ہے۔