واسا کی عید ایام میں شاندار کارکردگی، صفائی کیلئے عملہ ہمہ وقت متحرک رہا

لاہور (اپنے نمائندے سے) عید کے ایام میں واسا انتظامیہ کی طرف سے شہریوں کو نکاسی و فراہمی آب کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی خاطر ایم ڈی اور ڈی ایم ڈی آپریشن سمیت ٹاﺅنز ڈائریکٹرز اور فیلڈ سٹاف متحرک رہا۔ انکی طرف سے عوام کی خاطر عید سڑکوں پر منائی گئی، عید کی خوشیوں میں بھی واسا لاہور کا عملہ عوامی خدمت میں مصروف رہا، ڈرینوں سے آلائشوں کی فوری تلفی کے عمل کو جاری رکھا گیا۔ ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ عوامی شکایات کے ازالہ میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔ تمام ڈائریکٹرز کو سیوریج اوور فلو،کھلے ،ٹوٹے مین ہول کور کی شکایات کو فوری حل کروانے کے پابند ہیں۔ دوسری طرف صارفین نے بروقت شکایات کے ازالے پر واسا لاہور کی کارکردگی کو سراہا۔ ایم ڈی واسا کے عید کے روز مختلف ٹاو¿نز کے دورے کئے جس میں ان کی جانب سے ڈیجیٹل کمپلینٹ سنٹر زکے دورے کئے ایم ڈی واسا غفران احمد نے 1334 اور ڈیجیٹل سسٹم سے مو صول ہونے والی عوامی شکایات کو چیک کیا۔ صارفین نے بروقت شکایات کے ازالے پر واسا لاہور کی کارکردگی کو سراہا ایم ڈی واسا غفران احمد نے عید کے دنوں میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی خاطر احکامات جاری کر رکھے تھے جس سے لاہوریوں کو عید کے تینوں روز پانی کی فراہمی کی گئی اس کے علاوہ ایم ڈی واسا کا عید کے روز واسا کنٹرول روم ہیڈ آفس کا وزٹ بھی کیا۔ ایم ڈی واسا کو بارشوں کی پیشگوئی اور شکایات کے متعلق بریفنگ دی گئی لاہور کے تمام علاقوں میں پانی کی بروقت ترسیل کو یقینی بنایا جائے ڈائریکٹرز کو سیوریج اوور فلو،کھلے ،ٹوٹے مین ہول کور کی شکایات کو فوری حل کرنے کے احکامات جا ری کر رکھے تھے ایم ڈی واسا نے شہر میں مختلف مقامات پر سیوریج سسٹم کی بحالی کی خاطر قائم ڈرینج نظام کا ویزٹ کیا جس میں متعلقہ ڈائریکٹرز جس میں ڈائریکٹر نشتر ٹاﺅن سہیل سندھو ایکسئین شمس ایوب ،ڈائریکٹرعزیز بھٹی واہگہ تاﺅن فیصل خرم ایکسین کاشف رسول ڈائریکٹر شالیمار ٹاﺅن عدیل شریف اور ایکسئین زیشان گوندل ؑڈائریکٹر حافظ غفران احمد اقبال ٹاﺅن ،ایکسئین فیصل سرور ڈائریکٹر راوی ٹاﺅن حافظ راحیل اشرف ڈائریکٹر گنج بخش حامد لال کی جانب سے صفائی پر مکمل بریفینگ بھی دی گئی جبکہ عید کے تینوں روز افسران کے ساتھ ودیگر اور فیلڈ سٹاف نے عید کے دنوں میں خدمات سرانجام دیتے رہے اور ایم ڈی واسا کو وزٹ کے دوران بریفنگ دی۔ اس حوالے سے ڈسپوزل سٹیشن لکشمی کے ویزٹ کے دوران ڈائریکٹر حامد لال نے تفصیلی بریف کیا اسی طرح شالیمار اسکیپ نزد کرول ویلیج اور شادی پورہ ڈسپوزل اسٹیشن کا دورہ بھی کیا اس موقع پر ڈائریکٹر شالیمار فیصل خرم اور ایکسین زوہیب اور کاشف رسول اور حافظ زوہیب نے بریف کیا۔ عید کے ایام میں واسا انتظامیہ کا لاہوریوں کو مکمل ریلیف فراہم کرنے کا عزم کر رکھا تھا جس میں ایم ڈی واسا سمیت تمام ٹاﺅنز کے ڈائریکٹرز، ایکسین و فیلڈ سٹاف سمیت تمام ٹیوب ویلز اور ڈسپوزل سٹیشنوں پر آپریٹرز کلاس نے خدمات سرانجام دیں اور شہریوں کو نکاسی اور فراہمی آب کے مسائل سے مکمل طور پر نجات دلانے میں اپنا کردار ادا کیا ایم ڈی واسا غفران احمد نے شہر بھر کے مختلف انڈر پاسز کا معائنہ بھی کیا گیا جس میں جناح انڈر پاس اور مسلم ٹاون انڈر پاس سمیت دیگر انڈر پاسز شامل ہیں ایم ڈی واسا غفران احمد کو انڈر پاسز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ایم ڈی واسا عید کے ایام میں مون سون کی تیاریوں کے حوالہ سے بھی دورے کئے گئے جس میں تمام ڈائریکٹررز کو مشینری اور جنریٹرز کی فعالیت کو چیک کیا عید کی خوشیوں میں بھی واسا لاہور کا عملہ عوامی خدمت میںمصروف تمام ڈرینز سے آلائشوں کی فوری تلفی کے عمل کو جاری رکھا گیا جس سے ڈرینوں کی بحالی کو یقینی بنایا گیا۔ عید کے ایام میں شہریوں کو نکاسی اور فراہمی آب کی تمام تر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا اور عید کی خوشیوں کو عوامی مفادات پر قربان کیا گیا۔