ڈی آئی خان،ٹاک:(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ کے پی گنڈا پور نے گرڈ سٹیشن کا کنٹرول سنبھال لیا،وفاق کو بجلی بند کرنے کی دھمکی دےدی،علی امین گنڈا پور ڈیرہ اسماعیل خان گرڈ سٹیشن پہنچے اور بجلی بحال کرادی۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے وفاقی حکومت کو خیبرپختونخوا سے نیشنل گرڈ کو بجلی فراہمی بند کرنے کی واضح دھمکی دیتے ہوئے کہا اگر نیشنل گرڈ سے بجلی کم کی گئی تو بجلی بند کردوں گا، کس طرح آپ کو نکالنا ہے مجھے پتہ ہے، واپڈا صوبے کےساتھ زیادتی کررہا ہے، مینڈیٹ چوراپنی ذمے داری پوری نہیں کررہے، اب کسی علاقے میں 12 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔
گنڈا پور نے کہاوزیراعظم شہباز شریف کو آخری بار کہتا ہوں صوبے کا پیسہ دو، وفاق کے ذمہ 16 ارب واجب الادا ہیں، صوبے کا پیسہ نہ دیا تو آئی ایم ایف کو بتائیں گے،اپنا حق لینے سے کوئی نہیں روک سکتا، صوبے کے تمام پارلیمنٹیرین واپڈا گرڈ جا کر بجلی بحال کر یں۔
وزیراعلیٰ نے کہاوفاقی حکومت خیبر پختونخوا کے عوام سے انتقام لے رہی ہے،بجلی کی لوڈشیڈنگ پر وفاق کےساتھ عنقریب دوسری بیٹھک ہوگی،وفاق کو خیبرپختونخوا کےساتھ اپنا رویہ ٹھیک کرنا ہوگاورنہ عوام باہر نکل کر خود درست کردیں گے۔
دوسری طرف پشاور، ٹانک میں ایم پی اے فضل الٰہی، عثمان خان نے ضلع بھر کے متعدد بند فیڈرز کی بجلی بحال کردی،رکن اسمبلی فضل الٰہی اور ساتھی گرڈ سٹیشن میں چارپائیوں پر لیٹ گئے،ایم پی اے نے کہاگرڈ سٹیشن پر ہی رہوں گا، بجلی بند نہیں کرنے دوں گا،شیڈول کی خلاف ورزی پر گرڈ سٹیشن آکر بجلی خود بحال کرنی پڑی ۔
آئی جی پنجاب کا ڈیپوٹیشن پر گئے افسران کی واپسی کا حکم
محکمہ ماہی پروری، جھینگا فارمنگ کا فروغ پر حکومتی دعوﺅں کے باوجود عملی نتائج پر سوالیہ نشان
پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات میں پیشرفت،جماعت اسلامی نے احتجاج کا نیا محاذ کھول دیا
نئے صوبوں کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ میں کھل کر بحث کریں :سپیکر پنجاب اسمبلی
ملک کی معاشی ترقی ، خوشحالی میں پیشہ ور ماہرین کا کردار انتہائی اہم ہے: چیئرمین سینٹ
دل کے مریضوں کیلئے طویل نیند خطرے کی علامت
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال
لکی مروت ، پولیس وین میں دھماکہ، دو اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی
ہرشیت رانا کی اکڑ ختم، پاکستانی کھلاڑیوں نے بولتی بند کردی
اداکار سلمان خان نے شردھا کپور سے معافی مانگ لی

















