بجٹ اصلاحات ،آئی ایم ایف سے معاہدے کے امکانات روشن،مہنگائی بڑھے گی،فچ

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)بجٹ اصلاحات سے آئی ایم ایف کےساتھ معاہدے کے امکانات روشن،مہنگائی بڑھے گی،فچ نے رپورٹ جاری کردی۔

عالمی ریٹنگ ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آئندہ مالی سال میں اہداف حاصل ہو سکتے ہیں، مالیاتی خسارہ کم ہو نے کا امکان ہے، خسارے میں کمی سے بیرونی دباو کم ہوگا، سخت پالیسیوں سے ترقی میں کمی ہوسکتی ہے، آئندہ مالی سال شرح نمو 3 فیصد تک کم ہو گئی۔

فچ نے کہافروری سے پاکستان کی بیرونی پوزیشن میں مسلسل بہتری آئی ، کرنٹ اکاونٹ خسارہ جی ڈی پی کے 0.3 فیصد تک محدود ہونے کی راہ پر ہے، شرح مبادلہ میں اصلاحات نے ترسیلات زر کو راغب کیا، مضبوط زرعی برآمدات نے بھی مدد دی، آئندہ مالی سال شرح سود 16 اور مہنگائی کی شرح 12 فیصد رہنے کی توقع ہے،رپورٹ میں کہا گیاپاکستان کی متوقع فنڈنگ کی ضروریات اب بھی ذخائر سے زیادہ ہیں، آئندہ مالی سال تقریباً 20 ارب ڈالر کی ضرورت ہے، کچھ قرضے رول اوور ہو جائیں گے۔