حافظ آباد:(قمر عباس )حافظ آباد میونسپل آفیسر ریگولیشن میڈم فروا کی مبینہ غفلت ولاپرواہی کے باعث شہر بھرمیں تجاوزات کی بھر مارسے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بااثردوکانداروں اور ریڑھی بانوں کو جرمانے کرنے کی بجائے غریب محنت کشوں کو بلاجواز جرمانے کرنا میونسپل آفیسرریگولیشن کا وطیرہ بن گیا۔
شہر کی معروف سڑکوں پر تجاوزات کی بھر مار روڈ پر جگہ جگہ ریڑھیاں دوکانداروں کے لگائے شیڈ عوام کے لیے وبال جان بن گئے۔افسران بالکل خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔جس کا جہاں دل چاہتا ہے، وہ تجاوزات قائم کر لیتا ہے۔ شہر بھر کی مرکزی شاہراہوں الفیصل بازار،ونیکے روڈ، علی پور روڈ، فوارہ چوک، ریلوے پھاٹک، کسوکے روڈ، گوجرانوالہ روڈ اور اندرون بازار مارکیٹ میں لوگوں نے فٹ پاتھوں پر قبضہ کیا ہوا ہے جس کے باعث نہ صرف ٹریفک کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں بلکہ شہریوں کا پیدل چلنا بھی محال ہو چکا ہے۔دوسری جانب مذکورہ آفیسر با اثر دوکانداروں اور ریڑھی بانوں کے خلاف کسی قسم کی کاروائی کرنے سے گریز کرتی ہے جبکہ افسرانِ بالا کو خوش کرنے کے لیے غریب محنت کش ریڑھی بانوں کو بلا جواز جرمانے کرتی ہے۔
متاثرہ ریڑھی بانوں کا کہنا ہے کہ میونسپل آفیسر ریگولیشن میڈم فروا نہ صرف بلاجواز جرمانے کرتی ہے بلکہ ریڑھیوں سے پھل وغیرہ اپنی گاڑی میں ڈال کر لے جاتی ہے، جس سے ا±نھیں ہزاروں روپے نقصان ہو رہا ہے اور اپنے بچوں کے لیے روزی روٹی کمانے سے محروم ہو رہے ہیں۔ عوامی، سماجی حلقوں نے تجاوزات کے خاتمہ کے لیے اقدامات نہ کرنے اور بلاز جواز جرمانے کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے جب سے میونسپل آفیسر ریگولیشن میڈم فروا حافظ آباد میں تعینات ہوئی ہیں، تجاوزات مافیا بے لگا م ہوگیا ہے۔ میڈم فروا نشاندہی کے باوجود تجاوزات کے خلاف کاروئی کرنے سے گریز کر رہی ہیں۔ دوسری جانب میونسپل آفیسر ریگولیشن کا کہنا ہے کہ تجاوزات کا مجھے علم ہے میں آفیسر ہوں اور بہتر جانتی ہوں کہ کہاں تجاوزات کا خاتمہ ضروری ہے اور کہاں جرمانہ کرنا ہے۔
حافظ آباد: میونسپل افسران کی غفلت سے شہر میں تجاوزات کی بھرمار

















