لاہور (قمر عباس نقوی) واسا انتظامیہ کا کفائت شعاری منصوبہ، میڈیکل سہولت کی فراہمی میں نسخہ میں لکھی گئی ادویات کی بجائے فارمولے کی بنیاد پر میڈیسن دینے پر عملدرآمد جاری، بیمار ملازمین ذہنی پریشانی میں مبتلا ہونے لگے۔ تفصیلات کے مطابق واسا انتظامیہ کی جانب سے افسران و ملازمین کو طبی سہولیات کی فراہمی کر رہا ہے جس پر محکمہ میں شعبہ میڈیکل میں دو ڈاکٹرز جس میں لیڈی میڈیکل آفیسر اور میل میڈیکل آفیسر تعینات ہیں جو کہ طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ذمہ داری اور ملازمین کی آسانی فراہم کرنے کی خاطر فرائض کی ادائیگی کرنے پر مامور ہیں جو کہ شعبہ ایڈمن کی سربراہی میں کام کر رہے ہیں شعبہ ایڈمن کی جانب سے تحریری احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ ملازمین و افسران کو نسخہ میں لکھی ہوئی اسی نام کی میڈیسن کی بجائے اس ادویات کے فارمولے کی سستی کمپنی کی ادوایات کی فراہمی کی جائے مبینہ طور پر انتظامیہ کی جانب سے اخراجات میں کمی کرنے کی خاطر ادوایات کو نسخہ میں لکھی گئے نام کی بجائے اسکے فارمولے کے مطابق میڈیسن دینے کی منصوبہ بندی اختیار کی جارہی ہے جس کی وجہ سے ملازمین میں پریشانی دیکھنے میں آرہی ہے ملازمین کا کہنا ہے کہ انتظامیہ اگر کفائت شعاری منصوبہ بندی کرنے کی حقیقی طور پر خواہشمند ہے تو ڈیزل اور ترقیاتی منصوبہ جات افسران کے دفاترز میں غیر ضروری اے سی کے استعمال سے بجلی کے ضیاع سمیت دیگر افسر شاہی کے اخراجات کا خاتمہ کرے، بیمار ملازمین کی ذہنی اذ یت دیکر اور بیماری کے مطابق ڈاکٹر کی جانب سے نسخہ میں ادویات میں تبدیلی کرکے اسی میڈیسن کے فارمولے کی ادوایات کی فراہمی سے اخراجات میں کفائت شعاری کا منصوبہ قابل مذمت عمل ہے۔ اس فیصلہ کو واپس لیا جائے بیمار ملازمین کو مزید بیمار کرنے کی منصوبہ بندی کو کفائت شعاری کا نام دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر ایڈمن واسا کی جانب سے جاری کئے جانے والے احکامات غیر سنجیدہ ہیں جو کہ ایم ڈی واسا کی منظوری کے بعد کئے گئے تھے۔ واسا ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ انتظامی امور کا معاملہ ہے ڈائریکٹر ایڈمن ہی اس کا جواب دے سکتے ہیں۔
واسا انتظامیہ کی کمال کفائت شعاری منصوبہ، مریض کو نسخے کے مطابق بجائے متبادل میڈیسن کی فراہمی

















