فیصل آباد:(بیورو رپورٹ)فیصل آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری میں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اٹھارٹی آف پاکستان اور نیشنل بینک آف پاکستان کی جانب سے سیمینارز کا اہتمام کیا گیا جس میں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اٹھارٹی آف پاکستان کی جانب سے ای۔کامرس 101 کے بارے میں آگاہی دی گئی۔
نیشنل بینک آف پاکستان کی جانب سے کاروباری خواتین کو سستے اور آسان شرائط پر قرضہ جات فراہم کرنے کےلئے آگاہی دی گئی،سیمینارسے خطاب میں صدر چیمبر میاں ظفر اقبال نے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اٹھارٹی آف پاکستان اورنیشنل بینک آف پاکستان کے وفد کو استقبالیہ پیش کیا اور چیمبر سے متعلقہ تمام چھوٹے بڑے صنعت کار تاجر برادری کے مسائل سے آگاہ کیا اوریقین دہانی کرائی کے سمال چیمبر کے پلیٹ فارم سے ان کے حقوق کےلئے ہمیشہ آواز بلند کی اور کرتے رہیںگے۔
سیمینار میں ڈپٹی ڈائریکٹر (ٹی ڈی اے پی )راﺅفضل الر حمان ،ریجنل ایگز یکٹو بزنس (این بی پی )چودھری حماد رسول ،اے ڈی (ای ۔کامرس )لاہور عادل مختار ، اے ڈی کواڈنیٹر (ٹی ڈی اے پی )حافظ کامر ان احمد ،ہیڈ کمرشل اینڈ ایس ایم ای (این بی پی ) عبدالناصر ،بانی چیمبر چودھری شفیق،شیخ فیصل ودیگرخواتین نے بھی اظہار خیال کیا ،سیمینار کے اختتام پر بانی چیمبر چودھری شفیق نے تمام شرکا ءکا شکریہ ادا کیا ۔
فیصل آباد چیمبر میں سیمینار ، ای کامرس 101 پر آگاہی

















