لاہور ( اپنے رپورٹر سے ) پاکستان کی تاریخ کا پہلاپنجاب لائیو سٹاک کارڈ اور پہلی”فارمر رہنمائی ایپ“کا اجرا کردیا گیا،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب لائیو سٹاک کارڈ پراجیکٹ کی منظوری دی جس سے مویشی فیڈ کےلئے اڑھائی لاکھ روپے بلاسود قرض ملے گا ،وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدار ت لائیو سٹاک سے متعلق اجلاس ہواجس میں اہم منصوبوں کی منظوری دی گئی، مریم نوازنے لائیوسٹاک فارمر کےلئے قرضے کے حصول کے مراحل آسان بنانے اور جنوبی پنجاب میں ڈیر ی فارمنگ کےلئے سکیم تیار کرنے کی ہدایت کی،وزیراعلیٰ نے کہا پنجاب کے لائیو سٹاک فارمرز کو معاشی خودمختاری کی راہ پر گامزن کرناچاہتے ہیں، اجلاس کو بریفنگ کے دوران بتایاگیا جنوبی پنجاب کے دیہی علاقوں میں مقیم مرد اور خواتین کوڈیر ی فارمنگ کےلئے آسان اقساط پر قرضہ فراہم کرنے کا جائزہ لیا جائے گا،پنجاب بھر 40ہزار فارمرز کوپنجاب لائیوسٹاک کارڈ کے ذریعے قرضے دیئے جائیں گے،پنجاب لائیوسٹاک کارڈ سکیم سے 4 لاکھ جانورمیٹ ایکسپورٹ کےلئے میسرہونگے، فارمر کو جانورں کی فری ڈیگنگ، فری ان سیمی نیشن سروسز، ونڈا اور سائلج کی کوالٹی کی ٹیسٹنگ سہولت بھی فراہمی کی جائے گی،پنجاب لائیو سٹاک کارڈ کے ذریعے فارمرکو ونڈا، سائلج اور منرل مکسچر کےلئے2لاکھ 70 ہزار روپے کا آسان قرضہ دیا جائے گا،پنجاب لائیو سٹاک کارڈ کے ذریعے فارمر 30دن میں قرضہ ادا کر سکے گا، پنجاب میں اینیمل آئیڈنٹٹی ٹریس ایبلٹی سسٹم سے مویشی کی دیکھ بھال میں آسانی ہوگی دریں اثناءوزیراعلی پنجاب مریم نواز نے رحیم یار خان کے علاقے شیدانی میں ڈاکوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے2 کانسٹیبل کیلئے حروف عقیدت پیش کیے، مریم نوازنے کہاڈیوٹی کے دوران شہادت کا رتبہ پانے والے اہلکار پنجاب پولیس کا فخر ہیں،وزیر اعلیٰ پنجاب نے کانسٹیبل شفیق احمد اور کانسٹیبل ذیشان خرم کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی وتعزیت کا اظہار کیا جبکہ زخمی اہلکار اسحاق کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے آئی جی پنجاب کو فائرنگ میں ملوث ڈاکوں کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔
پنجاب لائیو سٹاک کارڈ،فارمر رہنمائی ایپ کا اجرائ،اڑھائی لاکھ روپے بلاسود قرض ملے گا:مریم نواز

















