عوام کو معیاری علاج کی فراہمی میں کوتاہی برداشت نہیں:سندس ارشاد

حافظ آباد:(محمد نواز )ڈپٹی کمشنر حافظ آباد سند س ارشاد نے کوٹ نواں اور سروپ والا کے سرکاری ہسپتالوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، سٹاف کی حاضری، ادویات کا ریکارڈ، اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے مریضوں کے لیے بیڈ شیٹ صاف نہ ہونے،واش رومز اور ہسپتالوں کی مجموعی صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر ناراضگی کا اظہار کر تے ہوئے ڈسٹرکٹ منیجر ایچ ایف ایم سی محمد اقبال اورہسپتالوں کی انتظامیہ کو صفائی ستھرائی کی مجموعی صور تحا ل کو فوری بہتر بنانے کی ہدایت کی،ڈپٹی کمشنر نے کوٹ نواں بی ایچ یوکا دورہ کیا جہاں انہوں نے سٹاف کی حاضری، ادویا ت کا ریکارڈ، مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، بچوں کی ویکسین اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر نے مریضوں کےلئے بیڈ شیٹ صاف نہ ہونے پر ناراضگی کا اظہار کیا اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی مریضوں کی بیڈ شیٹ کو ہر لحاظ سے صاف ستھراءرکھا جائے۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے بی ایچ یو سروپ والا کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کا ریکارڈ،سٹاف کی حاضری اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے واش رومز، مریضوں کی بیڈ شیٹ اور مجموعی صفائی ستھرائی کے نظام کو فوری بہتر بنانے کی ہدایت کی،ڈپٹی کمشنر نے کہا عوام کو بہتر علاج معالجہ اور صحت کی سہولیات وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی اولین ترجیح ہے اور ا سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائیگی،ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ منیجر پی ایچ ایف ایم سی کو ہدایت کی کہ ضلع کے تمام ہسپتالوں کی صفائی ستھرائی، مریضوں کےلئے مفت ادویات کی فراہمی اور ڈاکٹر و دیگر سٹاف کی حاضری کر ہر ممکن طریقے سے یقینی بنایا جائے۔