فیصل آباد (بیورو روپورٹ) ون وے ٹریفک اور تجاوزات پر قابو پائے بغیر آٹھ بازاروں ملحقہ گلیوں اور بڑی شاہراہوںپر ٹریفک کے مسائل حل نہیں ہو سکتے، مسائل کے حل کیلئے سٹی ٹریفک پولیس،کارپوریشن اور آٹھ بازاروں کی تاجرتنظیموں کے منتخب نمائندوں کو ایک پیج پر آنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار ایف سی سی آئی میں سٹینڈنگ کمیٹی برائے ٹریفک کے چیئرمین حاجی عابدکی قیادت میں سعد سعود صفدر ڈی ایس پی ٹریفک سٹی سرکل سے ملنے والے وفد نے کیا۔
وفد کے ممبران نے سعد سعود صفدر ڈی ایس پی ٹریفک سٹی سرکل کو8 بازاروں میں ٹریفک کے گھمبیر مسائل سے آگاہ کیا اور بتایا ون وے کی خلاف ورزی فیشن بن چکا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کے بہاﺅ میں مشکلات پیش آ رہی ہیں،ٹریفک وارڈن کو پابند کیا جائے کہ جو شخص بھی ون وے کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو اس پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے‘اس کے علاوہ ٹریفک پولیس میونسپل کارپوریشن کے عملے کے ساتھ مل کر گرینڈ آپریشن کرے اور جن دکانداروں نے تجاوزات کی ہیں انہیں قانون کے کٹہرے میں لا کر ان کا چالان کیا جائے۔
ون وے کی خلاف ورزی پر قابو پایا جائے: حاجی عابد

















