پاور ڈویژن نے نیٹ میٹرنگ پالیسی ختم کرنے کی خبروں کو بے بنیاد قراردےدیا

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پاور ڈویژن نے نیٹ میٹرنگ پالیسی ختم کرنے کی خبروں کو بے بنیاد قراردےدیا۔


اپنے اعلامیے میں پاور ڈویژن نے کہامختلف چینلز پر نیٹ میٹرنگ پالیسی ختم کر نے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،وزیر اعظم کی طرف سے نیٹ میٹرنگ پالیسی پرکوئی ہدایات موصول نہیں ہوئیں،مختلف چینلز کو گمراہ کن خبر چلانے سے پہلے موقف لینا چاہیے تھا۔