اسلام آباد:(بیورورپورٹ)تنخواہوں میں 15 سے 20 فیصد تک اضافے کی ابتدائی تجویز پیش کردی گئی۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق بیوروکریسی کی موناٹائزیشن پالیسی میں 40 سے 60 ہزار روپے اضافے کی تجویز ہے جبکہ گریڈ 20 تک کے افسروں کیلئے موناٹائزیشن 65 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ 5 ہزار روپے کرنے کی تجویز ہے،ایک سے 22 گریڈ کے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے سے تقریباً 80 ارب کا اثر آئے گا،تنخواہوں و الاو¿نسز میں اضافے کی تجاویز ابتدائی مراحل میں ہیں، حتمی فیصلہ وزیراعظم وزارت خزانہ اور کابینہ کی مشاورت سے کریں گے۔
تنخواہوں میں 15 سے 20 فیصد اضافے کی ابتدائی تجویزپیش

















