نارنگ منڈی:LPG کی قیمت میں کمی کے باوجود ٹرانسپورٹرز من مانے کرائے وصولنے لگے


نارنگ منڈی:(وقاص علی)مافیا جیت گیا انتظامیہ ہار گئی ایل پی جی کی قیمت میں 70 روپے فی کلو کمی کے باوجود نارنگ مریدکے ٹویوٹا وین کا کرایہ کم نہ ہوسکا جب ایل پی جی میں معمولی اضافہ ہوتاہے تو ٹویوٹا مالکان خودبخود کرائے بڑھا لیتے ہیں لیکن حالیہ واضح کمی کے باوجود ابھی تک نارنگ سے مریدکے کاکرایہ 100 روپے فی سواری وصول کیاجارہاہے جوکہ گیس کی نئی قیمت کے مطابق 70 روپے بنتاہے۔

پٹرول کی قیمت میں متعدد بار کمی آنے کے باوجود نارنگ منڈی میں ڈیڑھ دو کلو میٹر کا کرایہ 50 روپے وصول کیاجارہاہے ٹویوٹا وینز کے ساتھ رکشہ والوں نے بھی چور بازاری شروع کررکھی ہے شہرسے نارنگ موڑ اور فقیربائی پاس گجرچوک ڈیڑھ سے دوکلومیٹر کا سفر بنتاہے لیکن رکشہ مافیا 50 روپے فی مسافر وصول کررہے ہیں جو سراسر زیادتی اور ظلم ہے انتظامیہ نے مکمل خاموشی اختیار کرکے چپ سادھ رکھی ہے ایسا محسوس ہوتاہے کہ مبینہ طور پر انتظامیہ بھاری منتھلیاں لے کر مافیاکے ساتھ مل گئی ہے اہل علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب سیکرٹری پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔