بہاولپور:(قاسم بھٹی)مرغی فروشوں کی من مانیاں عروج پرپہنچ گئی ضلعی انتظامیہ کی رٹ مسترد‘ مرغی کاگوشت 385 روپے کلو کی بجائے 410 روپے فی کلو کھلے عام فروخت ہونے لگا ۔
بہاولپورمیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ احکامات کو مرغی فروشوں نے ہوامیں اڑادیاہے اورضلعی انتظامیہ کی جانب سے مرغی برائلرگوشت کاریٹ385 روپے فی کلومقررکررکھاہے مگرگزشتہ کئی روز سے شہربھرمیں مرغی برائلرکاگوشت فی کل410 روپے فروخت کیاجارہاہے۔ شہریوں نے ڈی سی بہاولپورسے فوری نوٹس لینے اورکاروائی کامطالبہ کیا ہے۔
بہاولپور انتظامیہ کی غفلت، مرغی فروشوں کی من مانیاں عروج پر

















