لاہور:(خبر نگار)سابق صدر عارف علوی نے کہاہے پی ٹی آئی پر پابندی لگانا اچھا عمل نہیں ہوگا، ماضی میں ایسی پابندیوں کا نتیجہ اچھا نہیں رہا۔
عارف علوی نے لاہور کا دورہ کیا ،صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 161 کوٹ لکھپت میں پی ٹی آئی کے وفات پانیوالے کارکن لطیف رفیق کے گھر جاکرمرحوم کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کی،سابق صدر نے مرحوم کے بیٹوں بلال ،حمزہ لطیف سے ملاقات کی ،مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی گئی۔
پی ٹی آئی پر پابندی لگانا اچھا عمل نہیں ہوگا، عارف علوی

















