کراچی میں غزہ ملین مارچ،اسرائیل کو طاقت دہشتگرد امریکہ فراہم کررہا ہے،حافظ نعیم الرحمن

کراچی:(بیورورپورٹ)جماعت اسلامی کے زیر اہتمام کراچی میں غزہ ملین مارچ،عوام کاٹھاٹھیں مارتا سمندر امڈآیا،فضا اسرائیل مردہ بادکے نعروں سے گونجتی رہی،مظاہرین نے مطالبہ کیا دریا سے سمندر تک فلسطین آزاد ہونا چاہیے، غزہ میں اسرائیلی ریاستی دہشتگردی کا خاتمہ کیا جائے۔

مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا اسرائیل کو طاقت جوبائیڈن فراہم کر رہا ہے، امریکہ انسانیت کادشمن اور منافق ،کردار دہشتگردانہ ہے ،واشنگٹن صرف جنگ بندی کا بیان دیتا ہے مگرعملاً کچھ نہیں کرتا، دنیا بھر میں لوگ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کر رہے ہیں، سوشل میڈیا نے امریکہ سمیت سب کو ایکسپوزکر دیا۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہاحماس کے ابابیلوں نے منظم طریقے سے اسرائیل پر حملہ کیا، حملے میں دنیا کی بہترین انٹیلی جنس اسرائیل کو منہ کی کھانی پڑی اگرمسلم حکمران غیرت کا مظاہرہ کرتے تو اسرائیل جرات نہ کرتا،او آئی سی صرف اجلاس، قراردادیں پاس کرتے ہیں، او آئی سی والے امریکہ کو ناراض نہیں کر سکتے، حماس کی طاقت نظم وضبط اور یکجہتی ہے۔