اسلام آباد:(بیورورپورٹ)کشید گی میں کمی کیلئے عمران خان اپنا منہ بند رکھیں،وزیر دفاع خواجہ آصف نے بانی پی ٹی آئی کو مشورہ دےدیا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاپہلا موقع ہے پی ٹی آئی کو کسی پوسٹ سے پیچھے ہٹنا پڑا ،لگتا ہے بانی پی ٹی آئی کشیدگی کو بڑھانا چاہتے ہیں اور دوبارہ 9 مئی جیسی کوشش کر رہے ہیں، سانحہ مشرقی پاکستان کا حوالہ دےکر کشیدگی بڑھانا چاہتے ہیں۔
وزیر دفاع نے کہابیرسٹر گوہر نے واضح کیا سوشل میڈیا ٹیم نے ٹوئٹ سے پہلے اجازت نہیں لی ،مجیب الرحمن ،سانحہ مشرقی پاکستان کی تاریخ پر میرا الگ موقف ہے،سیاست ہو یاکھیل ،بانی پی ٹی آئی نے اچھائی کرنے والوں کو ڈنگ مارااب سارا ملبہ باجوہ،فیض پر ڈال رہے ہیں،نواز شریف نے بنی گالہ میں سڑک بنا کر دی لیکن عمران خان مکر گئے۔
کشید گی میں کمی کیلئے عمران خان اپنا منہ بند رکھیں،خواجہ آصف

















