اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا ہے نقصانات والے فیڈرز پر لوڈشیڈنگ جاری رہے گی، توانائی شعبے میں مزید اقدامات کر رہے ہیں، روشن پاکستان پروگرام سے توانائی بحران کا خاتمہ ممکن ہوگا، لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنا رہے ہیں،توانائی شعبے میں مسائل کا خاتمہ کر کے عوام کو سہولت دیں گے۔
وزیر مملکت علی پرویز ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہاصوبائی حکومتوں کی مدد سے توانائی شعبے میں اصلاحات ناگزیرہیں، بجلی چوری والے علاقوں میں ایکشن لیا جائے گا اور چوری کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائےگی، خیبر پختونخوا حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے بجلی چوری میں کمی لانے کےلئے مدد فراہم کرے گی، صارفین کی اووربلنگ پر شکایات کا ازالہ کیا جا رہا ہے،ڈسکوز روزانہ بجلی کی طلب و رسد کے اعداد و شمار شیئر کر یں گی۔
وزیر توانائی نے کہا ڈسٹری بیوشن سیکٹر میں بہت زیادہ خرابیاں ہیں، بجلی کمپنیوں میں گورننس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، آئندہ ہفتے بجلی کمپنیوں کے نئے بورڈز آ جائیں گے، ملک میں بجلی کا کوئی شارٹ فال نہیں، نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ جاری ہے، لوڈشیڈنگ نہ کی گئی تو سرکلر ڈیٹ آسمان تک پہنچ جائے گا،وزیر توانائی نے کہا نیٹ میٹرنگ پالیسی جاری رہے گی، نظرثانی کی ضرورت محسوس کی شراکت داروں کی رائے کے بعد تبدیل کریں گے۔
وزیر مملکت پاور ڈویژن علی پرویز ملک نے کہا وزیراعظم کی ہدایت ہے عوام کو ریلیف دینے کےلئے کام کیا جائے گا،لوڈشیڈنگ ختم کرنی ہے تو حکومت کی مدد کرنی چاہئے، کم لاگت پر بننے والی بجلی کی عوام تک رسائی ممکن بنائیں گے ۔
وزیراعظم نے ’’محفوظ دوا‘‘ ایپلی کیشن کا اجرا کر دیا
ایرانی مینز اور ویمنز ہاکی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی
ایل پی جی سیکٹر کو آگے بڑھانے کا فیصلہ، چین کے ساتھ اہم سرمایہ کاری منصوبہ شیئر
ٹرمپ نے ایران معاملے پر تمام ممکنہ آپشنز کھلے رکھے ہیں:جیرڈ کشنر
بلوچستان میں آپریشنز،بھارتی حمایت یافتہ12 دہشت گرد ہلاک
جینیفر بیریٹو 115 امیدواروں کو شکست دے کر مس یونیورس بن گئیں
آبنائے ہرمز کشیدگی کے باوجود پٹرول قیمتوں میں مسلسل کمی
ADB نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے:خواجہ آصف
پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ



















