شدید گرمی میں بہترین سروسز کی فراہمی، شہریوں کا واسا راوی ٹاﺅن ڈائریکٹر اور انکی ٹیم کو خراج تحسین

لاہور(قمر عباس نقوی ) شہریوں نے گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے پر روزنامہ ”مشرق“ سے بات چیت کرتے ہوئے کہ راوی ٹاﺅن واسا کی حدود میں 21لاکھ 65ہزار صارفین کو نکاسی اور فراہمی آب کی سہولیات کی خاطربہترین سروسز فراہم کرنے پر واسا راوی ٹاﺅن ڈائریکٹر اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔شہری ایاز احمد کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ لاہور کے مختلف علاقہ جات میں پینے کے صاف پانی کی قلت دیکھنے میں آتی ہے لیکن اندرون شہر میں پانی کی فراہمی جو کہ واسا کی جانب سے طے شدہ اوقات کار ہیں ان کے مطابق میسر ہے جو کہ ڈائریکٹر رزوی ٹاﺅن حافظ راحیل اور ان کی ٹیم کی قابلیت اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو ادا کرنے کا نتیجہ ہے۔ واسا کے دیگر علاقہ جات کے ذمہ داران کو بھی چاہیے کہ وہ راوی ٹاﺅن انتظامیہ کی طرح پانی کی فراہمی کی قلت کے مسائل کو حل کریں شہری اخلاق احمد نے کہا کہ داتا نگر میں پانی کے مسائل میں کافی حد تک کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔ پینے کے صاف پانی میں سیوریج کے پانی کی بد بو و دیگر شکایات کا خاتمہ کیا گیا ہے اس پر ڈائریکٹر راوی ٹاﺅن واسا اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے دیرینہ مسئلہ کو حل کیا۔ اسحاق اور رشید نے کہا کہ فرخ آباد میں سیوریج نظام کے مسائل کی وجہ سے ہر وقت گلی محلوں میں گندا پانی جمع رہتا تھا جس کی وجہ سے انسانی زندگی مکمل طور پر مفلوج ہو کر رہ گئی اس مسئلہ کے حل کی خاطر سیوریج نظام میں بہتری کی اور سیور سٹاف اور ذمہ دران کو مسائل حل کرنے کی خاطر عملی اقدامات کرنے پر مامور کیا گیا جس کے مثبت نتائج دیکھنے میں آئے ہیں۔ شہری کاشف ،اکمل اور کامران و دیگر نے کہا کہ راوی ٹاﺅن کی حدود میں قدیمی اور گنجان آبادیوں کی وجہ سے واسا راوی ٹاﺅن کو نکاسی اور فراہمی آب کی سہولیات کی فراہمی کے لئے سروسز کی انجام دہی میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔ چھوٹی گلیوں کی وجہ سے مشینری کے استعمال کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ان مشکلات کے باوجود انتظامیہ کی طرف سے شہریوں کو بنیادی سہولیات بروقت اور دہلیز تک دی جا رہی ہیں نکاسی اور فراہمی آب کی شکایات کو فل فور حل کیا جا رہا ہے ڈائریکٹر راحیل اشرف شکایات کے ازالہ تک شہریوں سے براہ راست رابطے میں رہتے ہیں گرمی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ پانی کے استعمال میں اضافہ ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو پانی کی قلت کا سامنا رہتا ہے جو کہ لاہور کے دیگر علاقہ جات میں ہے جبکہ ہمارے علاوقہ میں اس طرح کے مسائل نہیں ہیں جو کہ ڈائریکٹر راحیل اور ان کی ٹیم کا گروانڈ لیول تک کام کا نتیجہ ہے کچھ مسائل ہیں امید کرتے ہیں ان کو جلد حل کر دیا جائے گا چند ایک ملازمین کا رویہ تلخ ہے کام کرنے پر ٹال مٹول کیا جا تا ہے جس پر ڈائریکٹر راوی ٹاﺅن کی جانب سے اس مسئلہ کو فی الفور حل کر دیا جائیگا۔ ڈائریکٹر راوی ٹاﺅن راحیل اشرف نے کہا کہ،ایم ڈی واسا کی سربراہی میں صارفین کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز تک فراہم کرنے کو یقینی بنا رہے ہیں تمام تر شکایات کو ازالہ فل فور کیا جا رہا ہے پانی کی قلت اور مون سون میں بارشی پانی سے پیدا ہونے والے مسائل کے حل کو یقینی بنانے کی خاطر تمام تر تیاریاں مکمل ہیں واسا راوی ٹاﺅن کی حدود میں سب ڈویژن فرخ آباد ،شاہدرہ ،سٹی ،داتا نگر اور مصری شاہ کی حدود میں سیوریج نظام کی بہتری کی خاطر 570کلو میٹر سے ذائد سیور لائن سمیت 26ڈسپوزل سٹیشن اور پانی کی فراہمی کی خاطر 79ٹیوب ویلز نصب کئے گئے ہیں راوی ٹاﺅن کی 5سب ڈویژنز میں 1لاکھ 19ہزار واٹر صارفین کو کنکشن فراہم کئے گئے ہیں۔ علاقہ کی عوام کو بہتر سے بہترین سہولیات کی فراہمی ترجیحات ہیں۔