یاسمین راشد کی طبیعت بہتر،ہسپتال سے ڈسچارج،واپس جیل منتقل

لاہور:(ہیلتھ رپورٹر)پی ٹی آئی کی خاتون رہنما یاسمین راشد کی طبیعت بہتر،ہسپتال سے ڈسچارج،واپس جیل بھیج دیا گیا۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق یاسمین راشد 5 روززیر علاج رہیں اور اب طبیعت ٹھیک ہے، دوسری جانب وکیل نے کہا یاسمین راشد کی طبیعت تاحال ناساز ہے تاہم ہسپتال میں مبینہ طور پر صحافیوں کی ملاقات پر پولیس حکام ناراض ہوئے اور یاسمین راشد کوہسپتال انتظامیہ پر دباو ڈلواکر ڈسچارج کرکے جیل منتقل کیا گیا۔