پشاور:(بیورورپورٹ)سابق وزیر مملکت شہر یار آفریدی ایک بار پھر پارٹی معاملات پر پھٹ پڑے۔
سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی نے کہابانی پی ٹی آئی سے ملوایا نہیں جا رہا، بہت ہوگیا اگر واقعی مخلص ہیں توبانی پی ٹی آئی کی رہائی کو یقینی بنانا ہوگا،پارٹی میں کچھ چیزیں ایسی ہو رہی ہیں جس پر چپ رہوں تو بہترہے، عمران خان کی عزت اور پارٹی اتحاد کےلئے خاموش ہوں، جس کرب سے گزر رہا ہوں بتا نہیں سکتا مگر پارٹی کے ضابطہ اخلاق کو اپنانا چاہیے۔
سابق وزیر مملکت نے کہاکچھ چیزوں پرخاموش رہنمامجرمانہ خاموشی کہلائے گا، صحیح وقت آنے اوربانی پی ٹی آئی سے ملنے کا انتظار ہے۔
پارٹی معاملات پر تشویش،عمران کی عزت کیلئے خاموش ہوں،شہر یار آفریدی

















