پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو دھمکیاں،جمشید دستی کیخلاف مقدمہ درج

مظفرگڑھ:(مشرق نیوز)پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو دھمکیاں دینے اور کار سرکار میں مداخلت پر رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا،مقدمے میں مجموعی طور پر20افراد نامزد ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ثناءریاض نے مراد آباد میں سبزی و مرغی فروش کو مہنگی اشیاءبیچنے پر جرمانے کیے،جمشید دستی نے جرمانے کی رسیدیں پھاڑڈالیں ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو دھمکیاں دیں ، جمشید دستی 15 سے 20 ساتھیوں سمیت موقع پرپہنچے اور سرکاری گاڑی کو نقصان بھی پہنچایا۔