سینٹ اجلاس میں حکومت،اپوزیشن آمنے سامنے،گرما گرمی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی کامرکزی سیکرٹریٹ سیل کرنے کے معاملے پر سینٹ اجلاس میں حکومت،اپوزیشن آمنے سامنے،گرما گرمی،ایک دوسرے پر تنقید کے نشتربرسادئیے۔

پی ٹی آئی رہنما شبلی فرا ز نے کہاملک میں فسطائیت کی لہر ہے ،حکومت پی ٹی آئی کا سیاسی مقابلہ نہیں کرسکتی اس لیے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر ائی ،نشان چھین سکتے ہیں،دفتر توڑ سکتے ہیں، گھروں پر دھاوا بول سکتے ہیں مگر دلوں سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا نام نہیں مٹا سکتے،رات کے اندھیرے میں پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر پر دھاوا بولا گیا،ساتھیوں کو فوری رہا کیا جائے ایسی حرکتوں سے جمہوریت نہیں چلے گی۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا عمارت کے اوپر 2منزلیں غیر قانونی تعمیر کی گئیں،پہلا نوٹس 2020 اور آخری 10 مئی کو دیا گیا،سی ڈی اے کا ایکشن قانون کے عین مطابق ہے،2018سے22تک سیاسی مخالفین کو دیواروں میں چنا گیا۔