سرگودھا:(ڈسٹرکٹ رپورٹر) اعوان اتحاد پاکستان کی سرگودھا میں تنظیم سازی جبکہ یونین کونسل سطح تک فعال و منظم بنانے کیلئے مقامی قائدین بھرپور انداز میں متحرک ہو گئے۔
ملک محمود حسین اعوان اور امیر افضل اعوان نے وفد کےساتھ ممبر قومی اسمبلی ملک شفقت عباس اعوان، پرنسپل دار العلوم محمدیہ بلاک 19 علامہ نصیر حسین اعوان اور صوبائی چیئرمین ہیومن رائٹس ملک عابد اعوان سے خصوصی ملاقات کی، اعوان قوم کو منظم بنانے اور ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرنے کیلئے اہم امور پر بات چیت ، مل کر ساتھ چلنے کے عزم کا اظہار کیا۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ایم این اے ملک شفقت عباس اعوان نے کہا اعوان قبیلہ کو ایک لڑی میں پرونے اور ان کی فلاح و بہبود کیلئے مشترکہ عزم کا اظہار اور اس حوالے سے عملی اقدامات لائق تحسین ہیں، ہم اس سفر میں اعوان اتحاد پاکستان کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے، اس موقع پر پرنسپل دار العلوم محمدیہ بلاک 19سرگودھا علامہ نصیر حسین اعوان اور صوبائی چیئرمین ہیومن رائٹس ملک عابد اعوان نے بھی ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
اعوان اتحاد پاکستان کی سرگودھا میں تنظیم سازی،قائدین متحرک

















