فلسطینیوں کےلئے ایک کروڑ امداد کا اعلان، خدمت تر جیح ہے:صغیر انجم ، بابر صغیر

ساہیوال:(بیورو رپورٹ) انسانیت کی خدمت اولین تر جیح ہے ہماری زندگیوں کا مقصد انسانیت کی بے لوث بلا امتیاز خدمت کرنا ہے ہم اپنی مدد آپ کے تحت کم وسائل رکھنے والوں کی خدمت کر کے دل اور روح کو بہت سکون ملتا ہے، انسانوں کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ان خیالات کا اظہار راہ حق ویلفیئر فاونڈیشن کے چیئرمین چو دھری صغیر انجم اور صدر میاں بابر صغیر انجم نے مظلوم فلسطین بہن بھائیوں کےلئے ایک کروڑ روپے کی امداد کا اعلان کرتے ہوئے کیا جو مولانا طارق جمیل فاونڈیشن کے ذریعے پہنچائی جائے گی۔

دکھی انسانیت کی بر وقت خد مت چیئرمین راہ حق ویلفیئر فاونڈیشن چو دھری صغیر انجم اور صدر میاں بابر صغیر نے مظلوم فلسطینیوں کی مدد کےلئے تاریخ رقم کر دی،راہ حق ویلفیئر فاونڈیشن کی جانب سے ایک کروڑ روپے کی امداد مظلوم فلسطینیوں کی خوراک،ادویات اور خیموں کےلئے ہوگی، گزشتہ کئی سالوں سے راہ حق ویلفیئر فاونڈیشن کے چیئر مین چو دھری صغیر انجم اور صدر میاں بابر صغیر دکھی انسانیت کی خد مت میں بر وقت پیش پیش ہیں۔

اس مو قع پر راہ حق ویلفیئر فاونڈیشن کے چیئر مین چو دھری صغیر انجم اور صدر میاں بابر صغیر نے کہا مخلوق خدا کی خد مت اولین تر جیح ہے یہ سب کام اللہ تعالیٰ کی رضا اور لوگوں کی فلاح و بہبود کےلئے کر رہے ہیں، انہوں نے فلسطین میں جاری بر بریت کی مذمت کرتے ہوئے کہا اسرائیل کی فلسطین، غزہ پر وحشیانہ بمباری سے بہت جانی و مالی نقصان ہوچکاہے،غزہ، فلسطین آدھے سے زیادہ تباہ ہو گیا ہے، اسرائیل کو امریکہ، بھارت سمیت پورے عالم کفر کی پشت پناہی حاصل ہے یہی وجہ ہے مسلم امہ کے حکمران بھی اس خوف میں مبتلا ہیں، آج مسلمانوں کے پاس ایٹمی پاور ہے انکا آج اللہ تعالیٰ پر یقین، ایمان، پختہ ہوناچاہیے۔