گوجرانوالہ: (چودھری توصیف احمد)ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد طارق قریشی، ایم پی اے و چیئرمین ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کمیٹی عمران خالد بٹ، ایم پی اے قیصر اقبال سندھو کا ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال گوجرانوالہ کی تعمیر و مرمت کے حوالے سے دورہ، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کی مرمت و بحالی کا کام مقررہ مدت سے پہلے مکمل کرلیا جائے تاکہ گوجرانوالہ کے شہریوں کو بہترین اور معیاری علاج معالجہ میں دشواری نہ ہو۔ صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی اولین ترجیحات میں ہے۔ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کے 5 شعبوں کا آپریشنل ہونا خوش آئند لیکن ہماری کوشش ہے کہ ہسپتال 30 جون سے قبل مکمل طور پر فنکشنل ہو۔
ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ طارق قریشی اور ممبران پنجاب اسمبلی کا دورہ کے موقع پر بلڈنگ حکام اور ایم ایس ڈی ایچ کیو سے گفتگو میں اظہار خیال کرتے ہوئے ،انہوں نے مزید کہا کہ ہسپتال جلد اسٹیٹ آف دی آرٹ میں جلد تبدیل کر دیا جائے گا اور جو عارضی طور پر شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے اس کو ہم زیادہ سے زیادہ اقدامات کرتے ہوئے حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔
ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کا دورہ DHQہسپتال ، تعمیر و مرمت کا جائزہ لیا

















