اسلام آباد:(بیورورپورٹ)شارٹ فال5800میگاواٹ سے متجاوز،لوڈشیڈنگ کادورانیہ14گھنٹے تک جاپہنچا۔
لائن لاسز والے علاقوں میں بجلی کی بندش 15گھنٹے سے بھی زائد ہے ،قیامت خیز گرمی میں بدترین لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی،پانی کی قلت نے مشکلات مزید بڑھادیں۔
شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت لوڈشیڈنگ فوری ختم کرے ورنہ سڑکوں پر نکلنے کیلئے مجبور ہوں گے۔
شارٹ فال5800میگاواٹ ،14گھنٹے کی بدترین لوڈشیڈنگ

















