اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے ٹیکس چور اسمبلیوں تک جاپہنچے،ملک میںصرف اداروں، سیاستدانوں کی کرپشن کو برا مانا جاتا ہے ٹیکس چوری کو نہیں، ایمانداری سے ٹیکس جمع ہو نا شروع ہو جائے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں رہے گی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاملک میں ٹیکس چوری کو کرپشن ،بدعنوانی نہیں سمجھا جاتا ،لوگ ٹیکس چوری کو کرپشن یا بدعنوانی کی بجائے عقل کی چیز سمجھتے ہیں،روک تھام کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، ٹیکس وصولی 3گنا بڑھائی جاسکتی ہے،ٹھیک سے رقم اکٹھی کرلیں تو کسی آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں ،وزیر دفاع نے کہاٹیکس ٹھیک طریقے سے جمع کیا جائے تو 9 سے بڑھ کر 36 ارب تک ہوسکتا ہے۔
ٹیکس چور اسمبلیوں تک جاپہنچے،ایمانداری سے چلیں تو کسی IMFکی ضرورت نہیں ،خواجہ آصف

















