اسلام آباد: (بیورورپورٹ)ٹیکس ہدف میں1300ارب اضافہ،معاشی ٹیم نے میکرو اکنامک فریم ورک آئی ایم ایف کےساتھ شیئر کر دیا،ذرائع کے مطابق پاکستان ،آئی ایم ایف کے درمیان بنیادی معاشی اہداف کے تعین پربدستور اختلافات ہیں۔
وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ٹیکس ہدف میں 1300 ارب اضافے ،نئے مالی سال کیلئے ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 12 ہزار 400 ارب مقرر کرنے کی تجویز ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال جی ڈی پی گروتھ ریٹ 3.5 فیصد تک رہنے کا تخمینہ لگایا ، وزارت خزانہ نے ہدف 3.7 فیصد رکھنے کی تجویز دی،عالمی مالیاتی فنڈ نے نے پاکستان میں آئندہ مالی سال کے دوران مہنگائی کا تخمینہ 12.7 فیصد لگایا جبکہ وزارت خزانہ نے 11.8 فیصد رکھنے کی تجویز دی،برآمدات و ترسیلات زر سے مجموعی طور پر 61 ارب ڈالر سے زائد کی آمدن متوقع ہے،مذاکرات میں بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کابجٹ 530 ارب رکھنے ،غذائی اجناس و توانائی کیلئے ٹارگٹڈ سبسڈی دینے پر اتفاق کیا گیا۔
ٹیکس ہدف میں1300ارب اضافہ،میکرو اکنامک فریم ورک آئی ایم ایف کےساتھ شیئر

















