فیصل آباد:(بیورو رپورٹ)چیئرمین فیڈمک محمد انس جان سے ایم تھری انڈسٹریل سٹی سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کاروں و صنعتکاروں کی خواجہ محمد امجد اور محمد احمد کی سربراہی میں فیڈمک آفس میں ملاقات کی۔ وفد میں ارشاد آفریدی ، محمد محسن ، محمد احمد حس اور بریگیڈئیر (ر) شفیق خان شامل تھے۔ ملاقات کے موقع پر فیڈمک کے بورڈ آف ڈائریکٹر محمد معاذ بھی شامل تھے۔ وفد نے چیئرمین فیڈمک کو انڈسٹریل زون میںدرپیش مختلف مسائل بارے آگاہ کیا۔
چیئرمین فیڈمک نے صنعتکاروں کے مسائل کے حل کا یقین دلایا اور کہا کہ صنعتکاروں کو درپیش مسائل کا حل ان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوںنے کہا کہ وہ فیڈمک کے صنعتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے ہمہ وقت موجود ہیں اور وہ فیڈمک کے صنعتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔چیئرمین فیڈمک نے بتایا کے جلد فیڈمک میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کےلئے کلب بنایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انکی کوشش ہے کہ فیڈمک کے فورم سے سالانہ 4ایکسپوز کا انعقاد کیا جائے گا جس میں سے 2 ایکسپوز کا انعقاد فیڈمک میں اور 2کا انعقاد چائنہ میں کیا جائے گا جس کی وجہ سے پاکستان کے صنعتکاروں کو اپنی مصنوعات کی مارکیٹنگ میں آسانی پیدا ہو گی اور دوسری جانب غیر ملکی سرمایہ کاری کو پاکستان لانے کیلئے ساز گار ماحول پیدا ہو گا۔
صنعتکاروں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، انس جان

















