آرمی چیف سے کہوں گافوج ،لوگوں کو آمنے سامنے نہیں کیا جاتا،عمران خان

راولپنڈی:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے آرمی چیف کو خط اپنی ذات نہیں ملک کےلئے لکھوں گا، کہوں گافوج ،لوگوں کو آمنے سامنے نہیں کیا جاتا،ملکی حالات پر سوچنا پڑےگا۔

اڈیالہ جیل میںصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا فارم 47 کے بینیفیشری سے سوال پوچھو تو حملہ آور ہو جاتے ہیں،جھوٹ کو بچانے کےلئے ججز ،میڈیا پر دباو بڑھایا جا رہا ہے، صدر، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب جھوٹ پر بیٹھے ہیں، فارم 47 کا بینیفیشری گورنر خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور پر ذاتی حملے کر رہا ہے فارم 47 کے بینیفیشری ہی جسٹس بابر ستار پر لفظی حملے کر رہے ہیں،سب کوشش کررہے ہیں مصنوعی جمہوریت کو چلایا جاسکے۔

بانی پی ٹی آئی نے کہاپنجاب ،کے پی کی حکومتیں ایجنسیوں کے دباو¿ سے بچنے کےلئے ختم کیں، نگران وزیراعظم کے بیان کے بعد حکومت کے پاس کیا جواز ہے؟ کاکڑ نے حنیف عباسی کو طعنہ دے کر شہباز شریف کو پیغام بھیجا،چیف جسٹس دبنگ آدمی ہیں، بلوچستان میں کنٹرولڈ حکومت بنائی گئی ،آزادی کی تحریک مزید تیز ہورہی ہے،سپریم کورٹ میں میری پیشی براہ راست نشر نہیں کی گئی ،سماعت میں بات کرنے کےلئے بے تاب رہا، امید کرتا ہوں میری اگلی پیشی کو براہ راست نشر کیا جائے گا۔

عمران خان نے کہااڈیالہ جیل میں سب غریب قیدی ہیں، پرویز الٰہی اور شاہ محمود قریشی تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کریں تو جیل کے دروازے کھول دئیے جائیں گے،بغیر پاور والوں سے کیا مذاکرات کریں؟۔