لاہور: (اپنے رپورٹر سے) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے عمران،بشریٰ جیل نہیں خالہ کے گھر ہیں ،بیرسٹر سیف پریشان مت ہوں،دونوں مزے سے شاہانہ جیل کاٹ رہے ہیں۔
مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہاآپ کے منہ سے کبھی خیبرپختونخوا کے قیدیوں و مریضوں کےلئے کوئی بات نہیں سنی،کس حیثیت میں عمران،بشریٰ کو خیبرپختونخوا شفٹ کریں؟، پھر باقی قیدیوں کو بھی صوبوں میں شفٹ کردیں،کیسز عدالتوں میں چل رہے جائیں وہاں سے آپ کو ریلیف مل رہا ہے، آپ کی خواہشات کے مطابق عدالتی فیصلے ہوں تو واہ واہ ،مخالف ہوتو انتقام کہتے ہیں۔
وزیر اطلاعات نے کہااڈیالہ جیل کی انتظامیہ 2 بار بشریٰ کے میڈیکل ٹیسٹ کرا چکی ، جیل انتظامیہ دونوں کے ٹیسٹ کرارہی ہے، آپ کی کرپٹ و بدیانت پیرنی صاحبہ مکمل فٹ ہے،مریم نواز سے بغض و تعصب آپ کی ذہنی حالت کی غمازی کرتا ہے، مریم نواز 2014سے آپ کے جعلی انقلابی لیڈر کے سر پر سوار ہیں، انتقامی سیاست ہم نے بھگتی آپ لوگوں کی طرح رونا دھونا نہیں کیا۔
آئی جی پنجاب کا ڈیپوٹیشن پر گئے افسران کی واپسی کا حکم
محکمہ ماہی پروری، جھینگا فارمنگ کا فروغ پر حکومتی دعوﺅں کے باوجود عملی نتائج پر سوالیہ نشان
پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات میں پیشرفت،جماعت اسلامی نے احتجاج کا نیا محاذ کھول دیا
نئے صوبوں کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ میں کھل کر بحث کریں :سپیکر پنجاب اسمبلی
ملک کی معاشی ترقی ، خوشحالی میں پیشہ ور ماہرین کا کردار انتہائی اہم ہے: چیئرمین سینٹ
دل کے مریضوں کیلئے طویل نیند خطرے کی علامت
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال
لکی مروت ، پولیس وین میں دھماکہ، دو اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی
ہرشیت رانا کی اکڑ ختم، پاکستانی کھلاڑیوں نے بولتی بند کردی
اداکار سلمان خان نے شردھا کپور سے معافی مانگ لی

















