لاہور (خبرنگار) وزارت توانائی پاور ڈویژن کی ہدایت کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ انسداد بجلی چوری مہم کو 232 روز مکمل ہوگئے ہیں، اس دوران کل 79 ہزار 21 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،74 ہزار2 سو55 ملزمان کیخلاف مقدمات درج کروا کر 30 ہزار5سو72 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ بجلی چوروں کو اب تک 9 کروڑ34 لاکھ 38 ہزار9 سو56 یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 3ارب 45 کروڑ14 لاکھ86 ہزار3سو 51 روپے ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 31 ملزمان کو بجلی چوری کرتے ہوئے گرفتار کرلیا، مجموعی طور پر395 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، جن میں سے161 کے خلاف مقدمات درج ہوچکے ہیں۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں 21 کمرشل،1 زرعی اور373 ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو 2 لاکھ71 ہزار6سو23یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 90 لاکھ85 ہزار2سو99 روپے ہے۔ بجلی چوروں کیخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اوران کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہیگا۔ آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی کرنیوالے لیسکو افسران و ملازمین کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا۔دوسری طرف لیسکو چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پرڈائریکٹر کسٹمرسروسز کی زیرنگرانی نادہندگان کے خلاف مہم جاری، اس سلسلے میں مہم کے 218 ویں روز 94 نادہندگان سے 5.11 ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی ہے۔ دریں اثناءلاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی لیسکو کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت کے مطابق لیسکو کا ایچ آر ڈیپارٹمنٹ کیجانب سے اپنے ملازمین کی پروموشن کا خاص خیال رکھا جاتا ہے ۔لیسکو ایچ آر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے 6یو ٹی سی ڈپلومہ ہولڈرز کے جونیئر انجینئر کے عہدے پر ترقی کے آرڈرز کر دئےے گئے ہیں۔جونیئر انجینئر کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں شہزاد تبسم، ساجد جاوید، عبدالرحمن، محمد سلیم،آفتاب احمداور محمدافضل شامل ہیں۔
لیسکو کا بجلی چوروں کیخلاف آپریشن ، 30 ہزار سے زائد ملزمان گرفتار، نادہندگان سے بھی وصولیاں

















