وزیرآباد:(تحصیل رپورٹر) پسماندہ طبقات کو زندگی کے رواں دھارے میں شامل کرنے کی سعی کرنا عظیم کار خیر ہے،انسانی بہبود کے فلاحی کاموں سے معاشرے خوشحال ہوتے اور امن وامان بھائی چارے کی فضاءہموار ہوتی ہے ایکوئیل ویلفیئر آرگنائزیشن اور اس سے وابستہ افراد کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرنے سے ترغیب کے جذبے کی آبیاری ہوتی ہے۔ان خیالات کا اظہار معروف سماجی شخصیت آغا قاسم علی نے ایکوئیل ویلفیئر آرگنائزیشن سے باضابطہ منسلک ہونے کے موقع پر کیا۔
اس موقع پر صدر میر آصف محمود،ملک طالب حسین،میاں ارشاد حسین،سید رضا سلطان،مرزا تقی علی،میاں محمد اقبال ارائیں،صائمہ شہزادی،محمد اشرف نثار،تبارک علی،دیبا ناز،محمد اسلم جتالہ،محمد روف احمد،محمد سرور چوہان،عاطف بزمی،محمد شاہد صدیق ودیگر بھی موجود تھے۔
صدر میر آصف محمود اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سید رضا سلطان نے کہا کہ ایکوئیل ویلفیئر آرگنائزیشن نصیر آسی مرحوم کے دست سے لگا ہوا تناور درخت بن کر اپنی چھتر چھاو¿ں سے سینکڑوں خاندانوں کو مستفید کرچکا اور کررہا ہے ایکوئیل ویلفیئر آرگنائزیشن تنظیم رنگ ونسل مذاہب کی تفریق سے بالا خدمت کے امور سرانجام دے رہی ہے ملک طالب حسین اور ملک محمد سلیم کو عمرہ سعادت حاصل کرنے پر خوش آمدید کہا گیا ایکوئیل کے دفتر کی تعمیر کے لئے جاوید بھٹہ کی جانب سے 50ہزار روپے،آغا قاسدم علی اور عرفان بٹ آف امریک پورہ سے ایک ایک ہزار خشت کا عطیہ حاصل ہوا۔تقریب کے اختتام پر حاجی ملک طالب حسین نے میاں محمد اقبال ارائیں کے داماد طاہر محمود ضیاء،ناصر محمود اللہ والے کے بھائی طاہر محمود اللہ والے،جاوید مکینک کی والدہ کی وفات پر بلندی درجات اور استحکام پاکستان کی خصوصی دعا کرائی۔
پسماندہ طبقات کی امداد کرنا عظیم کار خیر ہے، آغا قاسم علی

















