انسداد سموگ قانون پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، ڈپٹی کمشنر جھنگ

جھنگ:(بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کی زیر صدارت انسداد سموگ کی سرگرمیوں کے حوالہ سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ زراعت، صحت، تحفظ ماحولیات، تعلیم سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی شریک تھے۔ اس موقع پر متعلقہ محکموں کی طرف سے سموگ کی روک تھام اور اقدامات کے حوالہ سے بریفنگ دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر نے محکمہ زراعت اور تحفظ ماحولیات کے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ وہ فیلڈ میں رہ کر گندم فصل کی کٹائی کے بعد باقیات جلانے پر پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف موثر کریک ڈاﺅن جاری رکھا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ 5 جون 2024سے پلاسٹک کے استعمال پر مکمل پابندی ہے۔ محکمہ تحفظ ماحولیات حکومت پنجاب نے سموگ کی روک تھام کیلئے سموگ رولز 2023کا نفاذ کر دیا ہے۔اس حوالہ سے شہریوں اور دوکانداروں میں زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کی جائے۔ سموگ اور پلاسٹک پالوشن کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر روزمرہ زندگیوں میں پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔پلاسٹک ماحول کا دشمن ہے لہٰذا پلاسٹک بیگ سے انکار کریں۔