راولپنڈی :(بیورورپورٹ) سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت کو سیاسی وکور کمیٹی سے نکال دیا۔
اپوزیشن لیڈر وسیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاشیرافضل مروت کو باربار کہا گیا پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی نہیں کرنی، شیر افضل مروت نے سعودی عرب کےساتھ تعلقات کو بے پناہ نقصان پہنچایا ،بانی پی ٹی آئی نے بیانات کانوٹس لیکرشیرافضل مروت کو کور ،سیاسی کمیٹی سے فوری علیحدہ کرنے کاحکم دےدیا۔
عمر ایوب نے کہاعمران خان نے کہاپولیٹیکل کمیٹی شیر افضل مروت کےخلاف ڈسپلنری ایکشن لے،عارف علوی کو اہم ذمہ داری سونپ دی گئی ،اڈیالہ جیل میں ملنا نہ ملنا میرا اختیار نہیں، مجھے لیڈر آف اپوزیشن بنانے کا حکم بانی پی ٹی آئی نے دیا تھا۔
شیر افضل مروت پی ٹی آئی کی سیاسی وکور کمیٹی سے فارغ

















