راولپنڈی:(بیورورپورٹ)شیر افضل مروت کااعلان بغاوت،پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کےساتھ کام کرنے سے انکار کردیا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا اپنے لوگ ہی ٹانگیں کھینچ رہے ہیں، شبلی فراز ،عمر ایوب نے عمران خان سے ملاقات نہیں ہونے دی، بطور احتجاج دونوں کےساتھ کام کرنے سے انکار کرتا ہوں،پی ٹی آئی کو سندھ سے خیبر پختونخوا تک اٹھایا ، جماعت مردہ گھوڑا بن چکی تھی، سب لیڈروں کوحلقوں میں لےکرگیا، 8 فروری کو آکر مجھے پیچھے کردیا، پارٹی میں ٹانگیں کھینچی گئیں، عمران خان کو بھی بتایا۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہامجھے اپنی ذات کی بے توقیری کسی صورت قبول نہیں، پولیٹیکل کمیٹی نے ووٹنگ میرے خلاف کرادی، میرے اوپر الزام لگا خان کی جگہ لینا چاہتا ہوں، خان نے علی ظفر کو سینٹ میں اپوزیشن لیڈر نامزد کیا، شبلی فراز نے کہا نہیں مجھے گرفتار نہیں کیا جائے گا اپوزیشن لیڈر بنائیں دوسری جانب عمر ایوب کو اپوزیشن لیڈر بنا دیا۔
شیر افضل مروت نے کہااحتجاج کی ذمہ داریوں سے علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں اب شبلی فراز بڑے احتجاج کریں گے، خان اگر کہے ایم این اے شپ سے استعفیٰ دو تو ایک پل میں دےدوں گااب جیل تب آوں گا جب عمران خان کہے گا،کبھی قبضہ مافیا کے ماتحت کام نہیں کروں گا،چیئرمین پی اے سی کے مقابلے سے دستبرداری کا اعلان کرتا ہوں۔
شیر افضل مروت کااعلان بغاوت،پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کےساتھ کام کرنے سے انکار

















