توانائی شعبے کاگردشی قرضہ 2300ارب سے متجاوز

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)توانائی شعبے کاگردشی قرضہ 2300ارب سے متجاوز،1800ارب واجب الادا،آئی پی پیز نے وزارت توانائی و خزانہ سے فوری ادائیگیوں کامطالبہ کردیا۔

وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق آئی پی پیز نے ادائیگیوں کیلئے رقم کا اجرا کرنے اور فیول سپلائی بہتر کرنے کا مطالبہ کردیا،ذرائع کے مطابق آئی پی پیز کو ادائیگیوں میں تاخیر سے توانائی پیداوار میں کمی اورلیٹ پیمنٹ سرچارج عائد ہونے کا خدشہ ہے،آئی پی پیز کو 140ارب رواں ہفتے جاری کیے جانے کا امکان ہے۔