اسلام آباد، راولپنڈی:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی نے 9مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کامطالبہ کردیا۔
سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہاعمران خان سپریم کورٹ کے فیصلے سے خوش ہیں،امید ہے چھینی گئیں نشستیں واپس ملیں گی،بانی پی ٹی آئی نے نگران وزیراعظم انورالحق کاکڑ کے بیان پر بھی بات کی، پہلے کمشنر راولپنڈی اور اب سابق نگران وزیراعظم نے فارم 47 کا اعتراف کیا ،درخواست کرتے ہیں الیکشن کمیشن کی درخواستوں پر سماعت ہو، باقی درخواستوں پر بھی بنچ بنایاجائے۔
بیرسٹر گوہر نے کہاعمران خان نے امریکی سفیر سے ملاقات پر اطمینان کا اظہار کیا ،ملاقات کا سائفرمعاملے سے کوئی تعلق نہیں،بانی پی ٹی آئی کا مقصد ایسا نہیں تھا امریکہ سے تعلق خراب کرجائیں،9 مئی کو پرامن احتجاج میں تمام ٹکٹ ہولڈرز شرکت کریں گے،9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیج کہاں ہے؟ مطالبہ کرتے ہیں جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، 9 مئی ریاستی جبر سے شروع ہوا، عمران خان کو ریاستی اداروں نے اغوا کیا، تمام واقعات پر کہا گیا سی سی ٹی وی فوٹیجز خراب ہیں، آپ کی سی سی ٹی وی فوٹیجز صرف بیڈ روم میں چلتی ہیں، اسٹیبلشمنٹ ،پی ڈی ایم نے 9 مئی کا ڈرامہ رچایا۔
دریں اثنا ترجمان پی ٹی آئی نے اپنے بیان میں کہاجنرل صاحب 2014 کے دھرنے اور منسلک تمام واقعات کی عدالتی تحقیقات کےلئے تیار ہیں، بس یقین دہانی کرائیں تحقیقات کرنےوالے ججز کے رشتے داروں کو اغوا کیا جائے گا نہ بیڈرومز میں کیمرے لگیں گے‘پی ٹی آئی ترجمان نے کہادوسرا بتا دیں مطالبہ ادارے کا ہے یا ن لیگ کا بیانیہ اپنایا جا رہا ہے؟۔
تحقیقات کیلئے تیار،یقین دہانی کرائیں ججز کے رشتے داراغواءنہیں ہوں گے،PTI

















