گوجرانوالہ:ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بھٹوں پر پانی ڈال دیا گیا

گوجرانوالہ: (بیورورپورٹ) ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ،کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ طارق قریشی کی ہدایات پر ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات سلمان اسلم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پسرور روڈ پر واقع بھٹہ جات کاجائزہ لینے کیلئے دورہ کیا۔اس موقع پر انسپکٹرز غلام مرتضی بھٹی،نوید احمد اور چوہدری عبد الغنی و دیگر ہمراہ تھے۔

پسرور روڈ پر واقع میسرز فیصل بٹر کمپنی اور میسرز فرحت بٹر کو سیاہ زگ زیگ ٹیکنالوجی پر عملدرآمد نہ کرنے،دھواں چھوڑنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر آلودگی کا باعث بننے والے ان دونوں بھٹہ جات میں فوری طور پر پانی ڈال کر انہیں بند کر دیا اور ماحول دوست ٹیکنالوجی پر منتقل ہونے تک ان یونٹس کو سیل رکھا جائے تاکہ شہریوں کو صاف ستھری فضا میسر آئے۔