شیر افضل مروت کے بھائی خیبر پختونخوا کی حکومتی ٹیم سے فارغ

پشاور:(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے شیر افضل مروت کے بھائی کو خیبر پختونخوا کی حکومتی ٹیم سے فارغ کردیا۔

خالد لطیف وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے سائنس اینڈٹیکنالوجی و انفارمیشن ٹیکنالوجی تھے،عہدے سے فارغ کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔

دوسری جانب شیرافضل مروت نے کے پی کابینہ سے اپنے بھائی کی چھٹی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا خالد لطیف کو فارغ نہیں کیا گیا بلکہ خود استعفیٰ دیا،چیئرمین پی اے سی کےلئے میرا نام فائنل ہوگیا ،میری نامزدگی کے بعد خالد لطیف نے استعفیٰ دیا،ایک ہی گھر میں 2 سرکاری عہدوں پر فائز ہونا جائز نہیں ۔