لاہور:(اپنے نمائندے سے)وفاقی،پنجاب حکومت 4دن میں گندم خریدے ورنہ وزیراعلیٰ ہاﺅس کاگھیراﺅ کریں گے،امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے الٹی میٹم دےدیا۔
حافظ نعیم الرحمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاگندم سکینڈل کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے،پنجاب سمیت ملک بھر میں بڑابحران ہے، حکومت کے کہنے پر کاشتکاروں نے گندم کاشت کی ،کٹائی کا وقت آیا تو محنت ضائع ہونے کا اندیشہ ہے کیونکہ حکومت گندم نہیں خرید رہی، زراعت کا یہ حال ہے تو ملک کا کیا حال ہوگا، صنعتیں بند ہو رہی ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہازراعت کے شعبے پر شب خون مارا جارہا ہے، امدادی قیمت 3900 روپے بہت کم ہے، خاموش نہیں رہےں گے،نگراں وزیراعظم انوار الحق ،نگران وزیر نے درآمد کی اجازت دی اور ہفتے بھر میں جہاز لگ گیا اگر گندم موجود تھی تو کیوں بیرون ملک سے منگوائی گئی،آئی ایم ایف کی منتیں کرکے پیسے لیے اور بلا ضرورت گندم منگوالی، ملوث تمام افراد کو بے نقاب کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
نعیم الرحمن نے کہاجعلی حکومت ہے،4دن کا الٹی میٹم دے رہے ہیں، سرکاری قیمت پر گندم خریدی جائے ورنہ وزیراعلیٰ ہاو¿س کا گھیراو¿ کریںگے، احتجاج روکا گیاتو حکومت گرانے کا آغاز جلد ہوگا،ایک خاندان پنجاب، ایک نے سندھ، بلوچستان پر قبضہ کیا ہوا ہے، چچا ایک بات، بھتیجی دوسری بات کر رہی ہے۔
وفاق،پنجاب 4دن میں گندم خریدے ورنہ وزیراعلیٰ ہاﺅس کاگھیراﺅ کرینگے،نعیم الرحمن

















