کراچی:(بیورورپورٹ)غیر ملکی کمپنیوں نے پی آئی اے نجکاری میں عدم دلچسپی کا اظہار کردیا، خلیجی ممالک کی صرف 2کمپنیوں نے رجوع کیا۔
ذرائع کے مطابق خلیجی ممالک کی صرف2کمپنیوں نے سرمایہ کاری کیلئے 5000 ڈالرز جمع کراکے کاغذات حاصل کیے اور مذکورہ کمپنیوں کی جانب سے ٹینڈرز کے لیے درخواستیں تاحال جمع نہیں کرائی جاسکیں۔
نجکاری کمیشن کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق ٹینڈرز کی درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 3مئی ہے تاہم پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق ٹینڈرز میں مزید ایک ماہ کی توسیع کا امکان ہے۔
پی آئی اے نجکاری میں غیر ملکی کمپنیوں کی عدم دلچسپی



















