پی ٹی آئی چھوڑ ی ہی نہیں،تلخیاں کم ہونی چاہئیں،،فواد چوھری

راولپنڈی:(بیورورپورٹ)سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے پی ٹی آئی چھوڑ ی ہی نہیں،پی ٹی آئی،فضل الرحمن اکٹھے ہوگئے تو حکومت 4ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی۔

خصوصی عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو فوادچودھری نے کہامشکل صورتحال سے گزر رہے ہیں،چاہتے ہیں تلخیاں کم ہوں ،پی ٹی آئی چھوڑی نہیں، چھوڑ کر جانے والے واپس آ جاتے ہیں،سابق وفاقی وزیر نے کہا ہماری کہانی ابھی آئی نہیں، کہانی ان کی آئی جو ٹی وی پر بیٹھ کر بات کرسکتے ہیں، باری آئے گی تو اپنی کہانی سنائیں گے۔