اسلام آباد:(بیورورپورٹ)بیرونی قرضے ،بھاری سود کی ادائیگی بڑا چیلنج،معاشی شرح نمو بہتر،مہنگائی میں کمی آئے گی،وزارت خزانہ نے ماہانہ اکنامک آوٹ لک رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں تیزی سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کا مظہر ہے،رواں ماہ مہنگائی 18.5 فیصد سے 19.5 فیصد کے درمیان ،مئی 2024 میں مہنگائی مزید کم ہو کر 17.5 فیصد تک آنے کا امکان ہے، پہلی و دوسری سہ ماہی میں شرح نموبالترتیب 2.5 فیصد اور ایک فیصد رہی۔
وزارت خزانہ نے کہا 8 ماہ میں مالی خسارہ 34.8 فیصد اضافے سے3224 ارب تک پہنچ گیا ، پائیدار معاشی ترقی کےلئے مالی ڈسپلن یقینی بنانا ہوگا،رواں برس معاشی گروتھ معتدل ،اگلے سال زیادہ بہتر رہے گی، مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں مالی وبیرونی شعبے میں بہتری آئی ،پہلی ششماہی میں زرعی شعبے میں 5 سے 8.6 فیصد بہتری آئی تاہم بڑی صنعتوں کی کارکردگی ہدف کے مقابلے غیر تسلی بخش رہی۔
رپورٹ کے مطابق 8 ماہ میں ٹیکس ریونیو 30 فیصد اضافے سے 6 ہزار 711 ارب روپے رہا، نان ٹیکس ریونیو دوگنا اضافے سے 2267 ارب تک پہنچ گیا،9 ماہ میں برآمدات 9.3 فیصد اضافے سے 23 ارب ڈالر ریکارڈ ، ترسیلات زر 0.9 فیصد اضافے سے 21 ارب ڈالر رہیں ،درآمدات 8 فیصد کمی سے 38.8 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں،کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ 87.5 فیصد کمی سے 50 کروڑ ڈالر سرپلس رہا، براہ راست سرمایہ کاری 9.7 فیصد کمی سے ایک ارب 9 کروڑ ڈالر رہی، زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالر، ایکسچینج ریٹ 278 روپے سے تجاوز کرگیا۔
بیرونی قرضے ،بھاری سود کی ادائیگی بڑا چیلنج،معاشی شرح نمو بہتر،مہنگائی میں کمی آئے گی،وزارت خزانہ



















